جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ؛ شاداب خان اور سعید اجمل کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

شاداب

لاہور: وائس کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم شاداب خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاری میں مگن ہے، قومی ٹیم پاک سرزمین پر سیریز جیتنے جبکہ پروٹیز سیریز برابر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

وائس کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ جس طرح پہلے ٹیسٹ میچ میں پرفارم کیا ویسی ہی پرفارمنس دکھانا پڑے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ قومی ٹیم کو جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 میں فینز کو اجازت دیے جانے کا امکان

دونوں کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت دینے کے حق میں بھی گفتگو کی، کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچ کھیلنے کا مزہ نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں