جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل اکیس جون کو ہوگا

سال

کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن اکیس جون کو ہوگا، گرہن کا نظارہ پاکستان میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں کیا جاسکے گا۔طیہ سورج گرہن گزشتہ سال دسمبر والے گرہن سے زیادہ طاقتور ہوگا۔

رواں سال کا پہلا سورج گرہن اتوار کی صبح ہوگا، گرہن پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

کراچی میں گرہن کا آغاز صبح نو بج کر انتیس منٹ پر اور اختتام دوپہر بارہ بج کر چھتیس منٹ پر ہوگا۔ لاہور میں سورج گرہن صبح نو بج کر آٹھ منٹ سے دوپہر ایک بج کر دس منٹ تک جاری رہے گا، اسلام آباد میں گرہن گیارہ بج کر پچیس منٹ پر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ سورج گرہن گزشتہ سال دسمبر والے گرہن سے زیادہ طاقتور ہوگا، اس سلسلے میں ماہرین نے لوگوں کو خوب احتیاط کا مشورہ دیدیا۔

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ براہراست گرہن کا نظارہ آنکھوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، اس دوران کھلے آسمان تلے رہنے سے بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ قدیم روایات کے مطابق گرہن کو نحوست کا سبب بھی سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں