جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار

این اے 249 میں

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جب بھی الیکشن ہوں گے، ن لیگ بہتر اور پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط ہونگی : احسن اقبال

الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ پی ایس پی اور پی ٹی آئی کے این اے 249 کے امیدواروں نے دوبارہ انتخابات کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

متعلقہ خبریں