جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مراد سعید کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان، مناظرے اور چیلنج کیلئے تیار ہوں : عبدالقادر پٹیل

مناظرے اور چیلنج

اسلام آباد : عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کے حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ میں مناظرے اور چیلنج کیلئے تیار ہوں۔

ممبر قومی اسمبلی اور رہنماء پیپلز پارٹی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ کا مقصد ہے کہ آپ نے اضافی پیسے خرچ کر دئیے۔ اب آپ ان پیسوں کی پارلیمنٹ سے منظوری چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ بھی آپکے گناہ میں برابر کی شریک ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ہوتی رہی ہے، لیکن آپ کی تو فرشتوں کی حکومت ہے، آپنے تو پیسے بچانے کے نعرے لگائے تھے، لیکن موجودہ حکومت کھربوں روپے کے اضافی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کروا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مراد سعید کا بلاول بھٹو کو ملک کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تو 100 ارب ڈالر اِدھر مارنے تھے، 100 ارب ڈالر اُدھر مارنے تھے۔ بات ہوتی تھی روزانہ اربوں کی کرپشن ہوتی ہے وہ پیسہ کہاں گیا؟ یہ تو کہتے تھے آئی ایم ایف پر اربوں روپے منہ پر ماریں گے، اب تو آئی ایم ایف نے اربوں ڈالر ان کے منہ پہ مارے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کل ایک سنیئر پارلیمنٹرین کہتا تھا کہ ہم مر جائیں گے اپنی آئیڈیالوجی نہیں بدلیں گے۔ کونسی آئیڈیالوجی؟ کل فاطمہ بھٹو کی کتاب کی بات ہوئی آپ دس کتابیں لے آئیں، مجھے صرف ریحام خان کی کتاب لے آنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کل یہاں مناظرے کی بات ہوئی اور اس نے کی جس نے ایک دن میں چار پیپر دئیے، میں مناظرے اور چیلنج کیلئے تیار ہوں، فاضل ممبر اپنے حلقے کی سیٹ خالی کرے میں وہاں سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں