جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

رئیل می سی 20 کو سب سے پہلے ویت نام میں فروخت کے لیے پیش

کے لیے

سی 20 میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا جبکہ واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے، جس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں:گوگل کا صارفین کیلئے جلد ایک اور سروس متعارف کرانے کا اعلان

دیگر فیچرز میں آڈیو جیک، مائیکرو فون اور مائیکرو ایس ایس بی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون میں بیک پر سنگل کیمرا ہی موجود ہے جو 8 میگا پکسل کا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 105 ڈالرز (لگ بھگ 17 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں