جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات جاری

لاہور ہائیکورٹ میں

لاہور : پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات جاری کردیں۔

العزیزیہ ریفرنس میں پنجاب حکومت کا نواز شریف کی ضمانت منسوخی کا خط نیب کو موصول ہوگیا ہے۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات جاری کردیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری اور علاج کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے، نواز شریف ضمانت میں توسیع اور سزا معطلی کے حق دار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیب نے جانتے بوجھتے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا : شاہد خاقان عباسی

خط کے مطابق نواز شریف بار بار موقع ملنے پر بھی ضمانت کے لیے ٹھوس میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرسکے، وزارت قانون اور نیب نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس میں مناسب ایکشن لے۔

پنجاب حکومت نے خط کی نقول وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو بھی بھجوادیں، پنجاب حکومت نے وزارت قانون کو بھی خط لکھا ہے۔

متعلقہ خبریں