جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ریکوڈک کیس بڑی فتح ہے، پاکستان کے اربوں روپے کے اثاثے بچ گئے : وزارت قانون

ریکوڈک کیس

اسلام آباد : وزارت قانون کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کے اربوں روپے کے اثاثے فروخت یا منجمد ہونے سے بچ گئے۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق ریکوڈک کیس میں پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہوگئے۔ کیس کا پاکستان کے حق میں فیصلہ بہت بڑی قانونی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم نے انکوائری کمیشن میں اسلام مخالف بیان پر معافی مانگ لی

ترجمان نے کہا کہ فیصلے سے پاکستان کے اربوں روپے کے اثاثے فروخت یا منجمد ہونے سے بچ گئے۔ روز ویلٹ ہوٹل، اسکرائب ہوٹل پیرس بھی پاکستان کو واپس مل گئے۔

وزارت قانون کا کہنا تھا کہ ریکوڈک ایوارڈ پر عملدرآمد کیلئے ٹی سی سی کمپنی کی درخواست کا پاکستان نے بھرپور دفاع کیا۔ وزیر قانون فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل خالد جاوید کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں