جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے کی سفارش

بلیک لسٹ کیٹیگری

اسلام آباد : وزارت داخلہ کی جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے کی سفارش کردی ہے۔

وزیر داخلہ کے نوٹس لینے پر چار سال کی تاخیر سے جائزہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد کو نکالنے کی سفارش کردی ہے۔  بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر بیالس ہزار سات سو پچیس افراد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر گبد بارڈر پر ایران سے زرعی کاروبار کا باقاعدہ آغاز

اجلاس سال میں 2 بار باقاعدگی سے منعقد ہوگا، جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں