جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ڈالرکی اونچی اڑان تھم گئی، ایک دن میں 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا

ڈالرکی قدر میں ریکارڈ کمی

 انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالرمزید 4 روپے سستا ہوگیا ۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر 207 روپے 23 پیسےکا ہوگیا۔

یہ دو ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، کل 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، دو دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ساڑھے6 روپےکم ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں  : چینی حکومت کا شکریہ ،چین سے چند دنوں میں 2.3 ارب ڈالر مل جائیں گے : مفتاح اسماعیل

متعلقہ خبریں