جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی : عبدالعلیم خان

پنجاب میں پہلی مرتبہ

لاہور : عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی، پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم خریداری ہدف حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پنجاب میں 39 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید مکمل کر لی گئی ہے۔ 45 لاکھ میٹرک ٹن ہدف کا 87 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ اب تک 98 فیصد باردانے کی تقسیم عمل میں لائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گندم ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی: عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی۔ صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار حوصلہ افزاء ہے۔ انشاء اللہ گندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فلور ملز کے لئے پالیسی کا از سر نو جائزہ لے گی۔ فلور ملز کو گندم کی خرید میں نرمی دے دی گئی ہے، انہیں فری مارکیٹ دینا چاہتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کے پی کے کیلئے گندم خرید میں مدد کریں گے۔ پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

متعلقہ خبریں