جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1 لاکھ 80 ہزار افراد کی ویکسینیشن

1 لاکھ 80 ہزار

لاہور : پنجاب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1 لاکھ 80 ہزار ویکسینیشن کر ڈالی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگادی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب میں ویکسینیشن اور سینٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک 3 لاکھ 55 ہزار 208 ہیلتھ کئیر ورکرز کو پہلی اور 2 لاکھ 89 ہزار 73 کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے کیسز اور اموات میں کمی، وباء مزید 43 افراد کی جان لے گئی

2 ماہ قبل پنجاب میں صرف 98 ویکسینیشن سینٹرز قائم تھے۔ پہلی بار پنجاب کے تعلیمی اداروں، پریس کلبوں عدلیہ اور میڈیکل طالبعلموں کیلئے خصوصی طور پر ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے، جبکہ قیدیوں کی ویکسینین کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ہوم ویکسینیشن بھی بڑھادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں