جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل، جو بائیڈن نے جارجیا کا میدان بھی مار لیا

جو بائیڈن جارجیا

واشنگٹن : جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو گئی، اس ریاست میں بھی جو بائیڈن نے کامیاب ہوگئے۔

امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن حکام نے بھی دو ہفتوں کو جیت کی تصدیق کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بائیڈن کے ہاتھوں 12 ہزار 284 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : جو بائیڈن کا کورونا ویکسین کی تقسیم میں تاخیر کا عندیہ

سیکریٹری اسٹیٹ آفس نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی تردید کی ہے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ جارجیا نے جوبائیڈن کو چنا، جس کی تصدیق نتائج کررہے ہیں، جو ہم پہلے سے جانتے تھے۔

متعلقہ خبریں