اسلام آباد : رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی شہریت ختم کیے بغیر ریڈ پاسپورٹ ختم نہیں کیا جاسکتا۔
سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی شہریت ختم کیے بغیر ریڈ پاسپورٹ ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم کو ریڈ پاسپورٹ تاحیات ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ رشید کا نواز شریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی شہری کا پاسپورٹ کینسل کرسکتی ہے۔ بحیثیت شہری گرین پاسپورٹ نواز شریف کا حق ہے۔