جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عوام کی مشکلات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عوام کی مشکلات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے بیوروکریسی کی جانب سے عدم تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا اور بہتر حکمت عملی کی خاطر صوبائی اور ضلعی سطح پر کوآرڈنیشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا نظام طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتا : وزیر اعظم عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں میں پارٹی عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹیاں مشاورت کے بعد انتظامی فیصلے کریں گی۔

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عوام کی مشکلات کو کم کرنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں