جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 35ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 118 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی ریکارڈ سطح پر برقرار

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1952 ڈالر پر آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں