کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا بڑا جھٹکا ،بجلی کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ
10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 1968 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔