جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گوادر گبد بارڈر پر ایران سے زرعی کاروبار کا باقاعدہ آغاز

گبد بارڈر

پاکستان کے ایران سرحد پر واقع گوادر گبد بارڈر پر زرعی کاروبار کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان کسٹم کی پہلی بار درآمدی اجازت نامہ ملنے کے بعد ایران سے ٹماٹر، پیاز سمیت دیگر سبزیوں سے لوڈ گاڑیاں پاک ایران بارڈر گبد پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 300 پاکستانی باشندے پاکستان کے حوالے

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ فوڈ چیکنگ اتھارٹی کے حکام نے ایران سے آنے والی سبزیوں کی کوالٹی چیکنگ کی، جس کے بعد ٹریڈرز کو این او سی جاری کردیا گیا۔

تفتان بارڈر پر بھئ ٹماٹر سے لوڈ تقریباً 76 سے زائد ٹرالرز پہنچ گئے۔ تمام ٹرالرز کو مکمل کلیئرنس کے بعد اندرون ملک روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں