جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

غزہ میں بحالی کے کام کا آغاز، 11 دنوں میں 15 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

15 کروڑ ڈالر

غزہ : اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بحالی کے کام کا آغاز ہوگیا۔ حماس کے رضا کار اور شہری اپنی مدد آپ تعمیر نو کے کاموں میں مصروف ہیں، نقصانات کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں پانی، بجلی اور مواصلات کی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بحالی کے کام میں شہریوں کی بڑی تعداد رضاکارانہ طور پر حصہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم تباہ کن اثرات چھوڑ گئے

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 2 ہزار گھر تباہ ہوگئے، جبکہ مجموعی طور پر نقصانات کا تخمینہ 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہے، غزہ کے صنعتی زون میں زیادہ تر فیکٹریاں تباہ ہوچکی ہیں، تاحال نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 77 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، 6 اسپتال اور 11 ہیلتھ کیئر کلینکس تباہ ہوگئے۔  اسرائیلی حملوں سے غزہ کی پٹی کی مرکزی شاہراہیں تباہ ہوچکی ہیں، جبکہ بجلی کے گرڈ کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا ہے۔

اہل غزہ اب بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، جس میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ حکام نے غزہ میں خیموں اور گدوں کی تقسیم شروع کردی۔

متعلقہ خبریں