جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رحمان ملک کی بھارت سے چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید

رحمان

اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھارت سے چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں سے چینی کے استعمال پر بائیکاٹ کی اپیل کرتا ہوں، اگلے دو مہینوں تک احتجاجاً کسی بھی شکل میں چینی کا استعمال نہیں کرونگا۔

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھارت سے چینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، رحمان ملک نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر چینی اور اس کی مصنوعات کا استعمال بند کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک ایکٹ 2021 معیشت اور ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوگا: رحمان ملک

رحمان ملک نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود اب پاکستان بھارت سے چینی کی درآمد کرنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس چینی کی درآمد کی اجازت دی گئی یہی دبئی کے ذریعے لیبل تبدیل کرکے درآمد کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ حکومت بھارت سے چینی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے دیکھتے ہیں اس فیصلے کے پیچھے کس کو مالی فائدہ پہنچانا ہے۔

متعلقہ خبریں