جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسترد ٹولے کو رسیدیں دینی ہونگی، چوری کا حساب دینا ہوگا، شہباز گل کا ردعمل

شہباز

اسلام آباد: شہباز گل کا کہنا ہے کہ نااہلوں کی معیشت کا معیار ذاتی اور آقاؤں کے کاروبار کی ترقی ہے، مسترد ٹولے کو رسیدیں دینی ہوں گی، چوری کا حساب دینا ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہلوں کی معیشت کا معیار ذاتی اور آقاؤں کے کاروبار کی ترقی ہے، سمدھی اکاؤنٹنٹ کے ذریعے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے آج مفرور ہیں، ماضی میں آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار دینے والے اس کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں روپے کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھنے کیلئے 8ارب روپے اڑائے گئے، ن لیگ کے سابقہ دور میں در آمدی بل 44سے 60ارب ڈالر کی سطح پر تھا، ن لیگ نے 4سال کے دوران ملکی در آمدات کو 25سے 20ارب ڈالر تک گرایا، ن لیگی دور میں تجارتی خسارہ 15سے بڑھ کر 35ارب ڈالر کی سطح پر پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف 6 ارب ڈالر ہمارے منہ پر مارتا ہے مگر دیتا نہیں: شاہد خاقان

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19سے کم ہوکر 7ارب ڈالر کی سطح پر گئے، اقامہ اکاؤنٹنٹ کے تجربات کی وجہ سے ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی، مسترد ٹولے کو رسیدیں دینی ہوں گی، چوری کا حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ خبریں