جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترسیلاتِ زر میں 24 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا : وزیر اعظم عمران خان

24 اعشاریہ 4

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ بھجوائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا سماجی میڈیا اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگست 2020 میں سمندر پارپاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 اعشاریہ 95 ملین  ڈالرز بھجوائے، جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہماری ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقہ سے اسکول جائے : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 میں یہ ترسیلات 2 اعشاریہ 768 ملین ڈالز کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔

متعلقہ خبریں