جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قطر سے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 18.8 فیصد کا اضافہ

پاکستانی محنت کشوں

اسلام آباد : قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 18.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2021 میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 903 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا، جو مالی سال 2020 کے مقابلے میں 18.8 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ

مالی سال 2020 میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 760.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون 2021 میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 81.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جون 2020 کے 78.8 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 3.04 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 27 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں