جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترسیلات زر میں 9 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے : مشیر خزانہ

مشیر

اسلام آباد : مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020 جولائی تا جنوری ترسیلات زر 13 اعشاریہ 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 میں ترسیلات زر میں 9 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2020 جولائی تا جنوری ترسیلات زر 13 اعشاریہ 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 12 اعشاریہ 74 ارب ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 4 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں