جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسترد ٹولے کی باقیات اپنی بقاء کے لیے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے : شبلی فراز

مسترد ٹولے کی باقیات

پشاور : شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسترد ٹولے کی باقیات اپنی بقاء کے لیے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کرے گی۔ بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ یہ لوگ لوٹ مار اور کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے کرپشن بچانے کیلئے ملکی اداروں میں سہولت کار بٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کی بات نہیں کی گئی : مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے باقاعدہ ملکی اداروں کو نقصان پہنچایا۔ ڈالر کو مخصوص سطح پر رکھ کرمعیشت کو گرایا گیا۔ اقتدار میں آئے تو ہمیں بدحال معیشت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسترد ٹولے کی باقیات اپنی بقاء کے لیے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے ضمن میں این آر او مانگا۔ اپوزیشن والے چوری کے ساتھ سینہ زوری بھی کرتے ہیں۔ 2018  کے انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کیا۔ مولانا فضل الرحمان اس اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں جس میں ان کا بیٹا بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں