جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بار بار انتخابات سے بحران پیدا ہو گا،عمران خان کا ایک مطالبہ مانیں تو دوسرا کر دے گا : سعد رفیق

بار بار انتخابات

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہو گا، بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا۔

احتساب عدالت پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے، ورنہ افراتفری ہو گی۔ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، ہم کوٸی پہلی بار نہیں لڑ رہے ہیں۔ الیکشن کی وجہ سے ملک کو کسی نٸے بحران کا شکار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فطرت ہے کہ ایک مطالبہ مانیں تو دوسرا کر دے گا۔ ایسے کون سی مجبوری تھی کہ دو صوبوں میں اسمبلیاں توڑ دیں؟ عمران خان نے دباؤ ڈال کر اسمبلیاں توڑیں، کیا عمران خان کا یہ غیر آٸینی کام نظر نہیں آتا؟

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں صوبائی انتخابات، الیکشن کمیشن اور گورنر سے جواب طلب

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد رہنا چاہیے۔ تحریک انصاف کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے۔ انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا۔ انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہو گا۔ آئین کی پاسداری مقدم ہے، لیکن پہلے بھی انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔ ہم انتخابات لڑتے رہے ہیں، اب بھی لڑیں گے۔ ہم کبھی انتخابات سے نہیں بھاگے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے۔ الیکشن کھیل نہیں ایک وقت پر ہونے چاہیں۔ معاشی بحران بہت بڑا ہے، جس نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں