جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ارکان قومی اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

اسمبلی کے خلاف درج مقدمات

اسلام آباد : سیکریٹری داخلہ تین ہفتوں میں ارکان قومی اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسپیکر صاحب نے کیا رپورٹ دی ہے؟ اسپیکر نے علی وزیر کا کیا کیا؟ ابھی تو آپ سب پٹنشنر پارلیمنٹ کے ممبر ہیں۔ کل تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ

فیصل چوہدری نے کہا کہ جی سر ٹیکنیکلی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹیکنیکلی نہیں، آپ ہیں ممبر۔ آپ کی ذمہ داری ہے، جب تک ڈی نوٹی فائی نہ ہوں۔ آپ کو پارلیمنٹ جا کر حلقے کے عوامی مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ٹول پلازے سے پارلیمنٹ تک جاتے ہوئے توہین مذہب، غداری اور دہشت گردی کے کیسز سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ تین ہفتوں میں طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں