جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دادی کے انتقال پر مریم نواز کی والد کو وطن واپس نہ آنے کی درخواست

مریم

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دادی شمیم اخترکے انتقال پر والد نواز شریف کو وطن واپسی نہ آنے کی درخواست کردی۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ دادی کے انتقال کی خبر فون سروسز معطل ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر سے ملی جس کے بعد میں فوراً لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد اور گھر والے مسلسل رابطے کی کوشش کرتے رہے مگر رابطہ نہ ہو سکا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی حکومتی شخصیت میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔

والد کی واپسی سے متعلق لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’میں نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وطن بالکل واپس نہ آئیں، یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: نواز اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیں: والدہ کے انتقال پر پنجاب حکومت کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں