جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ریسکیو 1122 کا مسلسل تین گھنٹے آپریشن، غار میں پھنسے نوجوان کو زندہ نکال لیا

مسلسل تین گھنٹے

اپر چترال : ریسکیو 1122 تین گھنٹے مسلسل آپریشن کے بعد غار میں پھنسے نوجوان کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے اپر چترال میں بکریاں چراتے ہوئے خطرناک پہاڑی سے نیچے غار میں گرنے والے نوجوان کو زندہ نکال لیا۔

سرچ آپریشن کے لیے رات کو 8 بجے نکلنے والی ٹیم بونی سے سفر کرکے 11 بجے شندور پہنچی، جس کے بعد رات بھر 7 گھنٹے تک پیدل مسافت کرنے کے علی الصبح بروک لاسپور جائے حادثہ پر پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کا کوئٹہ میں چھاپہ، کالے دھن کی منتقلی میں ملوث چار ملزمان گرفتار

اہلکار پہاڑی سلسلے پہ سینکڑوں فٹ گہری غار میں سرچ آپریشن کے لیے اترے، مسلسل تین گھنٹے آپریشن کے بعد نوجوان کو غار سے بحفاظت نکال لیا۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے جوانوں کے لیے توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں