جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قرارداد پاکستان : قوم ایک مرتبہ پھر اپنے آپ میں وہی یکجہتی پیدا کرے : گورنر بلوچستان

قوم ایک مرتبہ پھر

کوئٹہ : امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا ہے کہ قوم ایک مرتبہ پھر اپنے آپ میں وہی جذبہ، اتحاد واتفاق اور یکجہتی پیدا کرے۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے 23 مارچ کے حوالے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ 1940 کو اسی دن لاہور شہر میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ سات سال کی انتھک کاوشوں، بیش بہا قربانیوں اور بے مثال جدوجہد کے بعد ان کی کاوشیں رنگ لائیں۔ پوری قوم ایک مرتبہ پھر اپنے آپ میں وہی جذبہ، اتحاد واتفاق اور یکجہتی پیدا کرے۔ ہم سب مل جل کر اور اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کی سالمیت اور تعمیر وترقی کیلئے کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیے آج کے دن ہم سب ملکر اس عہد کی تجدید کریں۔ ہم مکمل اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے مل جل کر کام کرینگے۔

متعلقہ خبریں