جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ مجھے لندن جانے دو: فیاض الحسن

فیاض

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد کرپٹ عناصر کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوچکی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کے پاکستان کے میر ایاز صادق نے دشمن طاقتوں کے بیانے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری فتح کو شکست میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، وزیر اعظم پاکستان نے ابھی نندن کو واپس کر کے بھارت کے منہ پر تماچہ مارا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ مجھے لندن جانے دو ، حمزہ شہباز سمیت کرپٹ عناصر کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوچکی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے نواز شریف کے بیانے سے الگ ہونے والے لیگی ارکین کو خراج تحیسن پیش کر تے ہوئے کہا کہ عوام پی ڈی ایم اے کے ملک دشمن عزائم کو جان چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں