جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور شاپنگ مال سیل

ایس او پیز پر سیل

لاہور: پنجاب بھر میں کورونا کیسز میں اضافے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر مختلف مقامات کا رات گئے جائزہ لیا گیا اور خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور شاپنگ مال سیل کردیا۔

لاہور میں کارروائیوں کے دوران جوہر ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا، دوسری کارروائی اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ عدنان رشید کی نگرانی میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیر صحت نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاروائی کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں واقعہ شاپنگ مال کو سیل کردیا جبکہ دیگر کارروائیوں میں مزید کئی شاپنگ مالز بھی سیل کیے گئے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز کو کورونا سے احتیاط کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے سبب سیل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں