جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی فارن پالیسی کی ناکامی ہے : خورشید شاہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی

سکھر : خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی فارن پالیسی کی ناکامی ہے۔

پی پی رہنماء خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی فارن پالیسی کی ناکامی ہے۔ ہم کسی کے کہنے پر ترکی کانفرنس میں شرکت نہیں کرتے۔ کبھی کھبی ہم ایسے فیصلے کرتے ہیں جو نہیں کرنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے۔ غیر ملکی ٹیمیں ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کیوں نہیں آرہی؟ یہ تو ان کو پتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ ٹیم کو جعلی دھمکی، ایف آئی اے سائبرکرائم نے مقدمہ درج کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے حوالے سے عمران خان بھرپور عمل کر رہے ہیں۔ ڈالر 170 پر پہنچ گیا، مہنگائی بڑھ رہی ہے اس بات کا یہ ثبوت ہے۔ لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے یہ بھی تبدیلی ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے یہ بھی تبدیلی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ قرضے اتارنے کے دعووں کی حقیقت سامنے نہیں آرہی یہ تبدیلی ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ پرچی بنائیں ووٹر کو دیں جو ٹھپہ لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالے۔ ورنہ ایسا نا ہو کہ ٹھپہ لگے شیر پر اور نکلے تیر کا۔

پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔ اگر عمران خان عقلمند ہوتے تو ملکی مفاد میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھتے۔

متعلقہ خبریں