جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا : وزیر اعظم

اپریل 2020 کے مقابلے

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : مجھ سے ٹکٹ دینے میں بڑے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل میں 384 ارب محصولات اکٹھے کیئے۔ اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے، معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں۔

متعلقہ خبریں