جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بڑے شہروں میں طے شدہ ویلیو پر نظرثانی، جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بڑے شہروں میں

اسلام آباد : ایف بی آر نے ملک کے 40 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی طے شدہ ویلیو پر نظرثانی کر دی۔

ایف بی آر نے جائیداد کی قیمتوں میں 25 سے 250 فیصد تک اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر کی نئی ویلیوشن یکم دسمبر 2021ء کو اعلان کردہ 600 سے 700 فیصد اضافے کے مقابلے میں کئی گنا کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر، کورٹ کیسز کی وجہ سے 3 ہزار ارب کی ریکوری نہیں کرپارہا: فواد چودھری

اس سے قبل ایف بی آر نے یکم دسمبر 2021ء کو جائیداد کی ویلیوشن جاری کی تھی۔ نئی ویلیوشن میں 40 بڑے شہروں کے کمرشل، رہائشی، اپارٹمنٹس، فلیٹس اور دیگر علاقوں میں جائیدادوں کی قیمت پہلے کے مقابلے میں کم کر دیں۔

لاہور کے کچھ علاقوں میں 400 فیصد، جبکہ کراچی کے صرف ایک علاقے میں کئی گنا تک اضافہ کیا گیا۔ اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، سیالکوٹ، حیدرآباد، مری اور دیگر شہروں کا بھی ویلیوایشن ٹیبل جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق 2 مارچ سے ہوگیا۔

متعلقہ خبریں