جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی : اسحاق ڈار کی امریکہ اور دوست ممالک سے مدد کی درخواست

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے اسلام آباد میں امریکی سفارتکاروں اور وزارت خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔ آئی ایم ایف اس کے باوجود اسٹاف لیول معاہدے کی طرف نہیں بڑھ رہا۔ امریکہ آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تعاون کرے۔

دوسری طرف پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معاملے پر گزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے: وزیراعظم

رواں سال بیرونی فنانسگ 7 ارب ڈالر کے بجائے 6 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق ہوا۔ چین سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بھی بات ہوئی۔ چین کی طرف سے 80 کروڑ بھی جلد ملنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف حکام ترمیم شدہ ایم ای ایف پی پر بات کرچکے ہیں۔ اگلے دو دن میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ترمیم شدہ ایم ای ایف پی تیار کریں گے۔ نئی ایم ای ایف پی میں گردشی قرض میں کمی کا شیڈول شامل ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ ایک مرتبہ پھر اگلے 2 دن میں اسٹاف لیول معاہدہ کیلئے پرامید ہے۔

متعلقہ خبریں