جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہنگامہ آرائی کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں، نیوٹرل اب نیوٹرل ہی رہیں : یاسمین راشد

نیوٹرل اب نیوٹرل

لاہور : یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ برگیڈئیر راشد نے ساری ایڈمنسٹریشن کو ساتھ لیا ہوا ہے، نیوٹرل اب نیوٹرل ہی رہیں۔

پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے اور ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کے مقدمے میں فیاض چوہان، مسرت جمشید چیمہ، یاسمین راشد سمیت دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

سیشن کورٹ پیشی کے موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن نزدیک آرہا ہے۔ تحریک انصاف کی پوری ٹیم کو مصروف رکھا ہوا ہے، یہ صبح اٹھے اور پیشیاں بھگتتے رہیں، الیکشن کی تیاری نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلحہ برآمدگی کیس : پی ٹی آئی رہنماء کی عبوری ضمانت خارج

انہوں نے کہا کہ ان غنڈوں نے شبیر گجر کے آفس کے پر حملہ کیا اور اس کے بھتیجے کو بھی زخمی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل اب نیوٹرل ہی رہیں۔ ہمیں جو اب جو پتہ لگ رہا ہے کہ نیوٹرل، اب نیوٹرل نہیں ہیں۔ میں خاص طورپر بریگیڈیر راشد کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہم پاکستانی ہی ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر سے اٹھ کر نہیں آئے۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ساری ایڈمنسٹریشن کو انہوں نے ساتھ لیا ہوا ہے اور غندہ گردی کر رہیں ہے۔ میں پھر برگیڈئیر راشد کو کہنا چاہتی ہوں کہ لاہور پر ہاتھ ہولا رکھیں، ہم بھی یہیں کے رہنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں