جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہنگامہ آرائی کیس : یاسمین راشد و دیگر کی عبوری ضمانتیں 28 مارچ تک منظور

28 مارچ تک

لاہور : عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 28 مارچ تک منظور کرلیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جلاؤ، گھیراؤ اور پولیس پر تشدد، پتھراؤ، پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور عاصم زمان خان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں، گرفتاری کا ڈر ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس نے گھیر لیا ہے، میں کار کے اندر لاک ہوں: یاسمین راشد

ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست منظور کرتے ہوئے 28 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤإ کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم  دیا گیا۔

متعلقہ خبریں