جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بیلجیئم کی مراکش سے اپ سیٹ شکست پر ہنگامے پھوٹ پڑے، جلاؤ گھیراؤ

بیلجیئم

مراکش کی 24 سال بعد ورلڈکپ کی جیت نے بیلجیئم کی عوام کو سخت ناراض کردیا، مظاہرین نے کئی املاک کو آگ لگا دی۔

قطر ورلڈ کپ میں مراکش کی جانب سے حیرت انگیز طور پر بیلجیئم کو صفر دو سے ہرایا دیا، جس پر مراکش میں تو خوب جشن منایا گیا، تاہم بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ، سعودی عرب کی ارجنٹائن کیخلاف تاریخی فتح

عوام نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا، جو پرتشدد بن گیا، گاڑیوں کو آگ اور دیگر قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جس میں پیٹرو کیمیکل اجزا، لاٹھیوں سمیت متعدد اشیاء کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کو مظاہرین پر قابو پانے کے لیئے سخت محنت کرنا پڑی۔ منتشر کرنے کے لیئے پانی کی توپوں اور آنسو گیس کے شیل کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں