جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار کی فلم "پرتھوی راج” کی ریلیز سے قبل بھارت میں ہنگامہ آرائی

بھارت

ممبئی: اکشے کمار کی فلم "پرتھوی راج” کے ریلیز ہونے سے قبل ہی بھارت میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبہا نے اکشے کمار کی فلم "پروتھوی راج” کے خلاف شہرچنڈی گڑھ میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔

مظاہرین نے اداکار اکشے کمار اور فلم ہدایت کار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پتلے بھی جلائے۔

جماعت کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تاریخ پر مبنی فلم کا نام "پرتھوی راج” کے بجائے "ہندوسمرات پرتھوی راج چوہان” رکھا جائے، صرف "پرتھوی راج” نام رکھنا ہندوؤں کے بہادر حکمراں کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اور اکشے ’دھوم 4‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ؟

رہنماؤں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہمیں دکھایا جائے تاکہ فلم میں بتائی گئی تاریخ کا جائزہ لیا جائے۔

پرتھوی راج چوہان ہندوؤں کے حکمراں گزرے ہیں جن کی بہادری کے کارنامے پورے بھارت میں مشہور ہیں۔ ہندو پرتھوی راج چوہان سے متعلق عزت و احترام کے گہرے جذبات رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں