جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور : رشتہ دار کو قتل کرنے والا خطر ناک ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

رشتہ دار

لاہور : انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ کی کارروائی ہمسائے رشتہ دار کو قتل کرنے والا خطر ناک ملزم محمد اسلم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسلم نے چند ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر ہمسایہ رشتہ دار مقتول مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان نے سگی بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی: قصور

ملزم اسلم مقتول کی موٹر سائیکل سے چوری پیٹرول نکال رہا تھا، منع کرنے پر مقتول پر فائرنگ کر دی۔ ملزم اسلم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور قتل، اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ مجاہد حسین نے ملزم محمد اسلم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

متعلقہ خبریں