جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بڑھتی مہنگائی؛ نوبیاہتا جوڑے نے شادی پر ڈرنکس کے بجائے صرف پانی رکھ دیا

مشروبات

نوبیاہتا جوڑے نے مہنگائی اور خرچوں سے بچنے کیلئے اپنی شادی پر مہمانوں کو کھانے کے ساتھ ڈرنکس دینے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی شادی کے اخراجات اٹھانے والے ایک جوڑے نے پیسے بچانے کیلئے شادی میں آنے والے مہمانوں کو مشروبات کے بجائے صرف پانی سے گزارا کرایا۔

جوڑے نے مہنگائی کی وجہ سے شادی میں شراب کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات کو مینیو سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا نوٹ گِننے میں ناکام، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

اس حوالے سے دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے منگیتر شراب نہیں پیتے اور اس پر بھاری پیسے بھی خرچ ہوتے ہیں، اس لیے انہوں نے شادی میں صرف سادہ پانی رکھا۔

لڑکی نے کہا کہ مہمان شادی میں صرف مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن ڈرنکس میں صرف سادہ پانی ہی دستیاب ہوگا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ جوڑے کے اس فیصلے سے بہت سے مہمانوں کو شدید اعتراض بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں