جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

درآمدی ایل این جی

اسلام آباد : اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا : وزیر اعظم

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر، سوئی ناردرن سسٹم پر نئی قیمت 10.252 ڈالر فی یونٹ اور سوئی سدرن سسٹم نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.969 ڈالر فی یونٹ تھی۔

متعلقہ خبریں