جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کردی

اوگرا کی

اسلام آباد: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کردی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔

خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6روپے 22 پیسے اضافے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 82 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 5 روپے 78 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔

متعلقہ خبریں