اسٹرائیکر ریاد مہریز کا مانچسٹر سٹی میں مزید کھیلنے کا فیصلہ

لندن: پریمیئر لیگ چیمپئن مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ریاد مہریز کا کہنا ہے کہ لیگ میں کم مواقعے ملنے کے باوجود وہ اس کلب سے جڑے رہیں گے۔

مانچسٹرسٹی نےلیگ کے 38 ویں میچ میں براٹھن کو ایک مقابلہ میں چار گول سے مات شکست دے کر ایک بار پھر یہ ٹائٹل اپنے پاس رکھا۔

اس فتح میں الجیریا سے تعلق رکھنے والے28 سالہ فٹبالر ریاد مہریز کا بھی ایک گول شامل ہے۔ دوسرے ہاف میں ریاد نے اپنی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی نے گزشتہ سیزن میں لیسٹرز سٹی سے ریکارڈ 60 میلن پونڈ میں ریاد مہریز کا سودا کیا تھا، ان کو اس سیزن میں اپنی ٹیم کی جانب سے صرف 14 میچز کھیلنے کا موقع ملا،اس کے باوجود ریاض اپنی ٹیم سے خوش ہیں۔