جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

میری اور رضوان کی کوشش ہے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں: بابر اعظم

بابر

لاہور: بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ورلڈ کپ میں جانے کے لیے بہت خوشی ہے، میری اور رضوان کی کوشش ہے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ دنوں سے ہماری پریکٹس جاری ہے، نیشنل ٹی 20 کھیلنے سے ٹیم کو پریکٹس کا موقع ملا ہے، ورلڈکپ میں بیک ٹو بیک میچ ہوتے ہیں ٹائم کم ہوتا ہے، بطور کپتان ورلڈ کپ میں جانے کے لیے بہت خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عاطف اسلم ٹی 20 ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ گائیں گے؟

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہی بہت ہائی پریشر کا ہے یقیناً اچھا آغاز کریں گے، سینئر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں ہونا ہی بہت اہم ہوتا ہے، جونیئرز کے لیے سینئرز سے سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہ زیادہ لڑکے وہ ہیں جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے، میری اور رضوان کی کوشش ہے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حفیظ اور شعیب ملک میچ ونر ہیں ان پر پورا اعتماد ہے، یو اے ای میں 3 سے 4 سال کرکٹ کھیلی ہے کنڈیشنز سے واقف ہیں۔

متعلقہ خبریں