پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلش ویٹالٹی بلاسٹ ٹی 20 لیگ چیمپئین شپ میں لگاتار دوسری نصف سنچری بناڈالی۔
محمد رضوان نے گلوسٹر شائر کے خلاف 43 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد رضوان نے اس سے قبل ویٹالٹی بلاسٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ویرات کوہلی کی پرفارمنس سے پریشان
Another half-century for Rizwan but Gloucestershire were the winners today. 🏏
The report and reaction from this evening’s match. 📝 ⬇ #SharkAttack
— Sussex Cricket (@SussexCCC) May 27, 2022
ویٹالٹی بلاسٹ میں ڈیبیو پر 81 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ رضوان سب سے بڑا اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے تھے۔