جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں سالانہ 47 ارب روپے کا ڈاکہ، پروگرام مدمقابل میں بڑا اسکینڈل بے نقاب

47 ارب روپے

کراچی : دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اسباب سامنے آگئے، کراچی کے شہریوں سے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے سالانہ 47 ارب روپے کمائے گئے۔

تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے جی ٹی وی کے پروگرام مدمقابل میں مسابقتی کمیشن رپورٹ منظر عام پر لا کر ڈیری فارم ایسوسی اینشنز کی کارٹلائزیشن کو بے نقاب کردیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ڈیری فارم ایسوسی ایشنز نے صرف ایک سال میں دودھ کی قیمتوں میں 25 روپے تک کا اضافہ کرکے کراچی کے شہریوں کی جیب سے 47 ارب روپے بٹور لیئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آج سے مون سون کا پہلا اسپیل ہونے کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کے ہر سیکٹر میں طاقتور اکٹھے ہوجاتے ہیں اور ان کے کارٹلز توڑنے والا کوئی نہیں ہوتا کیونکہ کاروبار سے منسلک وزراء اور سیاستدان ہی ریگولیٹرز بھی لگاتے ہیں۔

رؤف کلاسرا نے مزید بتایا کہ کمیشن نے پرائما دودھ اور انہار دودھ کے خلاف انکوائری نہیں کی، کیونکہ پرائما دودھ چوہدری خاندان کی اور انہار حمزہ شہباز کی ہے۔

ان کا مسابقتی کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمیشن ایسی رپورٹس سامنے لا کر جرمانے بھی کردیتا ہے، لیکن جب کارٹلز عدالتوں سے سٹے آرڈر لے لیں تو کمیشن آگے کچھ نہیں کرتا۔

رؤف کلاسرا مزید کہا کہ ایک طرح سے مسابقتی کمیشن نشاندہی کر کے کارٹلز کی مدد کرتا ہے کہ جا کر عدالتوں سے اسٹے لے لیں، ہم  پھر کچھ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں