جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کابل میں 23 راکٹ حملے، 8 افراد ہلاک، طالبان کی لاتعلقی، پاکستان کا اظہار مذمت

23 راکٹ

کابل : افغان دارالحکومت میں 23 راکٹ حملوں سے 8 افراد ہلاک، جبکہ 31 زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 23 راکٹ فائر کیئے گئے، حملوں سے شہر لرز گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق ان حملوں میں 8 افراد ہلاک، جبکہ 31 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک راکٹ نے ایرانی سفارتخانے کو بھی نشانہ بنایا ہے، جو  سفارتخانے کے احاطے میں گرا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا۔ دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان نے راکٹ حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں اٹھاون شہری ہلاک

پاکستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کی کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ایسے موقع پر ہمیں افغان امن عمل خراب کرنے والوں کے خلاف محتاط رہنا ہو گا۔ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہروں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں