جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغانستان کے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ

افغانستان کے صدارتی

کابل : افغانستان کے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ ہوا، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

افغانستان بھر میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی، سابق صدر حامد کرزئی سمیت دیگر رہنماء عید کی نماز ادا کررہے تھے کہ محل کے قریب راکٹ داغے گئے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : خيبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں

نماز کے دوران اشرف غنی و دیگر کئی لوگ نماز پڑھتے رہے، تاہم دو اشخاص راکٹوں کی آوازوں سے گھبراگئے اور انہوں نے نماز توڑ دی۔

متعلقہ خبریں