جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آرمینیا کے آذربائیجان پر راکٹ حملے، 12 افراد جاں بحق

راکٹ 12

باکو : آرمینیا کے آذربائیجان پر راکٹ حملوں میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر پر ہونے والے راکٹ حملوں کے نتیجوں میں دو بچوں سمیت 12 عام افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی چند منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی

حکام کے مطابق آرمینیا کی جانب سے دو شہروں پر راکٹ حملے کیئے گئے، جس میں 20 سے زائد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے دہشت گردی کی کارروائی اور جنگ ہے۔

متعلقہ خبریں